Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 سعودی عرب میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ایک اونس سونے کی قیمت 6720 ریال ریکارڈ کی گئی(فوٹو، ٹوئٹر)
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے اثرات سعودی گولڈ مارکیٹ پربھی پڑے۔ ڈالر کی قدر میں اضافے اور امریکی سرکاری بانڈز کے منافع کی شرح بڑھ جانے پر سونے کے نرخ کم ہوئے ہیں۔ 
محفوظ اثاثوں کی امریکی وفاقی کونسل کے چیئرمین جیروم پاول نے عندیہ دیا تھا کہ مارچ میں منافع کی شرح بڑھ جائے گی۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مملکت میں جمعرات کو گولڈ مارکیٹ کھلنے پر سونے کے نرخ نسبتا بڑھے ہوئے تھے چوبیس قیراط ایک گرام سونا 219.52 ریال میں دستیاب تھا۔
21 قیراط سونے کی قیمت 192.09 ریال تھی اور اٹھارہ قیراط سونا 164.64 ریال میں مہیا تھا علاوہ ازیں 14 قیراط ایک گرام سونا 128.06 ریال میں فروخت ہورہا تھا۔ 
ایک اونس سونے کی قیمت  6827 ریال چل رہی تھی جبکہ سونے کی گنی کی قیمت  1537 ریال میں دستیاب تھی- 
گولڈ پرائس ڈاٹ کام کے مطابق شام ہوتے ہی 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت کم ہوکر  216.05 ریال، 22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت  198.05 ریال،  اکیس قیراط کی 189.05، 18 قیراط کی 162.04، 14 قیراط کی 126.03 ریال رہی۔ 
اسی طرح ایک اونس سونے کی فروخت 6720 اور خرید کی قیمت  6723.75 ریال ریکارڈ کی گئی جبکہ اکیس قیراط 8 گرام سونے کی گنی 1512.37 ریال کی رہی اور 22 قیراط 8 گرام سونے کی گنی 1584.39 ریال اور 24 قیراط 8 گرام سونے کی گنی 1728.43 ریال ہوگئی۔ 

شیئر: