Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: سونے کے زیورات کا کارخانہ سیل، غیر ملکی گرفتار

زیورات پرنقش ونگار بنانے کے آلات بھی ضبط کیے گئے- (فوٹو جدہ بلدیہ ٹوئٹر)
جدہ میں بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نےغیرقانونی طورپرقائم سونے کے زیورات تیارکرنے والے کارخانے کو سیل کردیا۔ کارخانے میں سونا پگھلانے اور زیورات پرنقش ونگار بنانے کے مخصوص آلات بھی نصب کیے گئے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق بلدیہ کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ جدہ کے علاقے ’الکندرہ‘ میں کارخانہ غیر قانونی طوپر مقیم غیرملکی چلا رہے تھے۔ 
تفتیشی ٹیموں نے کارخانہ سیل کرکے وہاں موجود سونا پگھلانے کی جدید بھٹی اورزیورات بنانے کے لیے لیزر ٹیکنالوجی پرمشتمل کمپیوٹرائز مشینری بھی ضبط کرلی۔ 
کارخانہ سیل کرنے کے بعد وہاں سے برآمد ہونے والا سامان بلدیہ کے یارڈ میں جمع کرادیا گیا جبکہ غیرقانونی طورپرکام کرنے والوں کو متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 
واضح رہے بلدیہ کے قانون کے مطابق کسی بھی صنعت کے لیے قائم کیے جانے والے کارخانے کا باقاعدہ لائسنس جاری کیا جاتا ہے جو وزارت تجارت سے بھی منسلک ہوتا ہے۔ 
مذکورہ کارخانہ بغیر کسی لائسنس کے قائم کیا گیا تھا جبکہ وہاں کام کرنے والے غیر ملکی بھی مملکت میں غیر قانونی طورپرمقیم تھے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: