Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غذائی اشیا کے لیے ’حلال‘ کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا لازمی ہوگا

گوشت اورپولٹری مصنوعات کے لیے بھی سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے مملکت میں فروخت کی جانے والی اشیائے خورونوش کے لیے ’حلال‘ کی مہر کے علاوہ متعلقہ ادارے سےحلال مصنوعات کے سرٹیفکیٹ کی لازمی شرط عائد کی جارہی ہے۔
اخبار 24 کی اطلاع کے مطابق اتھارٹی کی جانب سے مقامی سطح پرتیارکی جانے والی اشیائے خورونوش اور بیرون ملک سے امپورٹ کی جانے والی چیزوں پرلازمی طورپر’حلال‘ کا مصدقہ سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔
اشیائے خورونوش میں گوشت کی صنعت اور ڈیری مصنوعات بھی شامل ہیں جنہیں مارکیٹ میں لانے سے قبل منصوعات کے بارے میں متعلقہ ادارے سے ’حلال ‘ کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ضروری ہوگا۔

قانون پرجولائی سے عمل درآمد کا آغاز کیاجائے گا(فوٹو، ٹوئٹر)

اس ضمن میں اتھارٹی کی جانب سے مختلف مصنوعات کی از سرنوفہرست مرتب کی جارہی ہے جن پرمذکورہ پابندی عائد کی جائے گی۔
اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ وہ اشیا جن کی تیاری میں حیوانی چربی وغیرہ استعمال ہوتی ہیں کے علاوہ جیلیٹن،کولیجن   بھی شامل ہیں جن کی تیاری میں مذکورہ مواد براہ راست استعمال ہوا ہو کی درآمد کے لیے لازمی ہوگا کہ ان کےلیے حلال کا سرٹیفکیٹ متعلقہ ادارے سے حاصل کیاجائے۔
حلال کی مہر والی منصوعات کے حوالے سے اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ایسی اشیا جن پرحلال کی مہر لگی ہوگی ان کے لیے بھی متعلقہ ادارے سے سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ نئے پروگرام کا آغاز جولائی 2022 سے کیا جائے گا

شیئر: