Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

74 برس سے بچھڑے بھائی سے ملاقات، سکا خان کو پاکستانی ویزہ جاری

دونوں بھائی 74 برس بعد کرتارپور میں ملے تھے (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
انڈیا میں پاکستان کے ہائی کمیشن نے محمد حبیب عرف سکا خان کو بھائی اور اہل خانہ سے ملاقات کے لیے ویزہ جاری کردیا ہے۔
انڈیا میں پاکستان کے ہائی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ویزے کا اجرا جمعہ کو کیا گیا ہے۔
ہائی کمیشن کے مطابق ویزہ جاری کرنے کا مقصد یہ ہے کہ سکہ خان اپنے بھائی محمد صدیق اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کے لیے پاکستان آسکیں۔

سکہ خان اور محمد صدیق دونوں سگے بھائی ہیں جو تقسیم برصغیر کے موقع پر 1947 میں بچھڑ گئے تھے۔ دونوں بھائی کچھ عرصہ قبل کرتارپور میں ملے تو ان کی گذشتہ ملاقات کو 74 برس کا طویل عرصہ بیت چکا تھا۔
انڈیا میں رہ جانے والے سکہ خان کے بھائی اور خاندان کے دیگر افراد پاکستان میں مقیم ہیں۔

شیئر: