Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تقسیم ہند کے 74 سال بعد دو بھائیوں کی کرتارپور میں ملاقات

بڑئ بھائی احبیب انڈیا میں رہتے ہیں اور چھوٹے بھائی صدیق فیصل آباد میں۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان اور انڈیا کی تقسیم کے وقت بچھڑ جانے والے دو بھائیوں کو 74 سال بعد کرتارپور راہداری نے ملوادیا۔
بدھ کے روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دو ضعیف العمر افراد کو پاکستان میں موجود گردوارہ کرتارپور صاحب میں ایک دوسرے سے بغل گیر ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق دونوں بھانی پاکستان اور انڈیا کی تقسیم کے وقت 1947 میں بچھڑ گئے تھے۔
پاکستانی چینل ’جیو نیوز‘ کے مطابق یہ ملاقات منگل کے روز کرتارپور صاحب گردوارہ کے احاطے میں ہوئی تھی۔ بڑے بھائی حبیب اپنے چھوٹے بھائی صدیق سے ملنے انڈین پنجاب کے علاقے پھلے والا سے آئے تھے، جبکہ چھوٹا بھائی پاکستانی شہر فیصل آباد کا رہائشی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین اس ملاقات پر نہ صرف خوشی کا اظہار کررہے ہیں بلکہ کچھ صارفین کا تو کہنا ہے کہ یہ جذباتی مناظر دیکھ کر ان کی آنکھوں سے بھی آنسو نکل آئے۔
من پریت سنگھ نامی صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’میں اعتراف کرتا ہوں، میں رویا ہوں۔‘

اس ویڈیو ہر آکاش دیپ ٹھنڈ نامی صارف نے لکھا کہ ’میرے دادا کی عمر تقریباً 90 سال ہے اور اب بھی میں ان سے پوچھتا ہوں کہ پاکستان جانا ہے تو وہ کہتے ہیں، ضرور لے چل لاہور۔‘

پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں بھائی ملاقات کے بعد اپنے اپنے گھر واپس جاچکے ہیں تاہم انہوں نے ایک دوسرے سے وعدہ کیا ہے کہ ’زندگی رہی تو ملتے رہیں گے۔‘
واضح رہے کہ پاکستان کی حکومت کی جانب سے نومبر 2019 میں کرتارپور راہداری کھولے جانے کے بعد سکھ یاتری  اپنی مذہبی پیشوا بابر گرونانک کے جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں کرتار پور آتے ہیں۔

شیئر: