Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز روہنگیا پناہ گزینوں کے لیے 500 کیمپ قائم کرے گا 

ایک این جی او کے ساتھ مشترکہ تعاون کا معاہدہ کیا ہے( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کی خوراک اور رہائش کے انتظامات میں مدد کرے گا۔
مرکز نے بنگلہ دیش کی ایک این جی او کے ساتھ مشترکہ تعاون کا معاہدہ کیا ہے۔ اس کے تحت بنگلہ دیش کے کاکسس بازارعلاقے میں روہنگیا پناہ گزینوں کے  لیے 500 کیمپ قائم کیے جائیں گے جن سے 3 ہزار افراد کو فائدہ ہوگا۔ 

مرکز کی جانب سے انجینیئر احمد بن علی البیز نے دستخط کیے ہیں(فوٹو ایس پی اے) 

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق تعاون کے معاہدے پر مرکز کی جانب سے آپریشن انچارج انجینیئر احمد بن علی البیز نے دستخط کیے ہیں۔  
یاد رہے کہ سعودی عرب دنیا کے مختلف ملکوں میں پناہ گزینوں اور نقل مکانی کرنے والوں کو زندگی کی بنیادی ضروریات فراہم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ ان کے معاشی حالات بہتر بنانے کی سکیمیں بھی نافذ کی جا رہی ہیں۔ مملکت کی جانب سے یہ کام شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات انجام دے رہا ہے۔

شیئر: