Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روزانہ ایک فرد 1.4 کلو کچرا پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے

’گھروں سے نکالا جانے والا کوڑا پلاسٹک کی تھیلیوں میں بند ہونا چاہئے‘ (فوٹو: الریاض)
ریاض میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ایک فرد روزانہ 1.4 کلو کوڑا کرکٹ پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’21 جنوری سے 27 جنوری 2022 تک 76 ہزار 939 ٹن کچرا اٹھایا گیا ہے‘۔
’کوڑے کی اس مقدار کو رہائشیوں کی مجموعی تعداد پر تقسیم کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ ہر شخص روزانہ 1.4 کلو کوڑے کا سبب بن رہا ہے‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’شہر کو صاف رکھنے کے لیے رہائشیوں کا تعاون انتہائی ناگزیر ہے‘۔
’رہائشیوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ شہر کے ماحول کو پاک رکھنے کے لیے گھروں سے نکالا جانے والا کوڑا پلاسٹک کی تھیلیوں میں بند ہونا چاہئے‘۔
’کوڑے کی تھیلیاں کوڑے دان کے اندر رکھنے کو یقینی بنائیں، اسے باہر مت پھینکا کریں‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’کوڑا پھینکنے کا مناسب ترین وقت صبح ساڑھے 7 بجے سے ساڑھے 9 بجے کے درمیان ہے‘۔
 
 

شیئر: