Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکمانستان کے نائب وزیر خارجہ نے بھی ملاقات کی (فوٹو: آئی ایس پی آر)
پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کینیڈین ہائی کمشنر اور ترکمانستان کے نائب وزیر خارجہ نے جنرل ہیڈ کواٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔
منگل کو پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف اور کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گِلمور کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون اور افغانستان سمیت علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کینیڈا کے ساتھ دو طرفہ روابط اور مختلف شعبوں میں دیرپا اور مضبوط تعلقات کا خواہاں ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی علاقہ جات میں کھیلوں کے فروغ کے لیے کینیڈین ہائی کمشنر کی کوششوں کو سراہا۔
کینیڈین ہائی کمشنر نے افغانستان کی صورت حال میں پاکستان کے کردار اور علاقائی استحکام کے لیے کوششوں کو سراہا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکمانستان کے نائب وزیر خارجہ نے بھی ملاقات کی۔
آرمی چیف اور ترکمانستان کے نائب وزیر خارجہ کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعاون اور علاقائی رابطوں کے منصوبوں بالخصوص تاپی منصوبے پر بات چیت ہوئی۔

شیئر: