Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مزید 3 ہزار852 نئے کیسز ، 4 ہلاکتیں

اب تک 5 کروڑ78 لاکھ سے زائد ویکسین کی خوراکیں لگائی جاچکی ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کا کہناہے کہ مملکت کے مختلف ریجنز میں جمعرات کے روز کورونا کے 3 ہزار852 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ایک ہی روز میں چار افراد اس مہلک وائرس سے جان کی بازی ہارگئے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد شمار کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ مملکت میں اب تک کورونا کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 99 ہزار 69 تک پہنچ گئی ہے۔
کورونا سے ایک ہی روزمیں چار ہلاکتوں کے بعد اب تک اس مہلک مرض کی وجہ سے 8 ہزار 947 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔
وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ کورونا سے 4 ہزار 638 افراد شفایاب ہونے کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 53 ہزار 972 تک ہو گئی ہے۔
مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سے ایک ہزار 10 کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔
کورونا ویکسین کے حوالے سے وزارت صحت کا کہنا تھا کہ مملکت کے تمام ریجنز میں اب تک 5 کروڑ 78 لاکھ 43 ہزار 209 ویکسین کی خوارکیں لگائی جاچکی ہیں جن میں بوسٹرڈوز بھی شامل ہے۔

کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

مملکت میں کورونا سے بچاو کےلیے احتیاطی تدایبر پرعمل جاری ہے اس ضمن میں وہ افراد جنہیں ویکسین کی دوسری خوراک لگوائے ہوئے  8 ماہ سے زیادہ گزرچکے ہیں انکے لیے بوسٹرڈوز لازمی قرار دی گئی ہے۔
ایسے افراد جومذکورہ بالا کیٹگری میں شامل ہیں اور انہوں نے بوسٹرڈوز نہیں لگوائی انہیں یکم فروری کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی جس کے بعد توکلنا پران کا امیون کا اسٹیٹس ختم ہوگیا۔

شیئر: