Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لتا منگیشکر کی حالت پھر خراب، وینٹی لیٹر پر منتقل

لتا منگیشکر کو گذشتہ مہینے کورونا اور نمونیہ کی تشخیص کے بعد ہسپتال داخل کر دیا گیا تھا۔ (فائل فوٹو: انڈیا ٹوڈے)
انڈیا کی مشہور گلوکارہ لتا منگیشکر کی حالت ایک بار پھر خراب ہوگئی ہے۔
انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق سنیچر کو ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال کے ڈاکٹر پریت سندانی نے کہا ہے کہ ’وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔ وہ اب آئی سی یو میں ہیں اور ڈاکٹروں کی نگرانی میں رہیں گی۔‘
لتا منگیشکر کو گذشتہ مہینے کورونا اور نمونیہ کی تشخیص کے بعد ہسپتال داخل کر دیا گیا تھا۔ جبکہ 30 جنوری کو مہاراشٹر کے وزیر صحت نے اطلاع دی تھی کہ اب ان کی صحت ٹھیک ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ ’میری گلوکارہ لتا منگیشکر کا علاج کرنے والے ڈاکٹر ڈاکٹر پریت سندانی سے بات ہوئی ہے۔ وہ صحت یاب ہو رہی ہیں، کچھ دن وہ وینٹی لیٹر پر رہیں لیکن اب وہ بہتر ہیں۔ اب وہ وینٹی لیٹر پر نہیں ہیں انہیں صرف آکسیجن فراہم کی جا رہی ہے اور علاج کا ان پر اثر ہو رہا ہے۔‘
لتا کی بھانجی رچنا شاہ نے بھی تصدیق کی تھی کہ گلوکارہ ’صحت یاب‘ ہو رہی ہیں اور ان کی حالت ’بہتر‘ ہے۔
انہوں نے نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’دیدی بالکل ٹھیک ہیں۔ خدا واقعی مہربان ہوا ہے۔ وہ ایک لڑاکا اور فاتح ہیں۔ میں ملک بھر کے ان کے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جنہوں نے انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھا۔ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ جب سب دعا کرتے ہیں تو کچھ بھی غلط نہیں ہو سکتا۔‘

شیئر: