Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے میں کورونا ایس او پیز کی 24 ہزار سے زیادہ خلاف ورزیاں 

ریاض ریجن میں سب سے زیادہ 7 ہزار 303 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ  ’کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں بڑھ رہی ہیں ۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کورونا ایس او پیز کی 24319 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے اورعکاظ اخبار کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ’سب سے زیادہ خلاف ورزیاں ریاض ریجن 7 ہزار 303 ریکارڈ کی گئی ہیں۔ دارالحکومت مملکت بھر میں سرفہرست رہا‘۔ 
’مدینہ منورہ ریجن میں 3 ہزار 360 خلاف ورزیاں، الشرقیہ میں3 ہزار87 ، مکہ مکرمہ  میں2 ہزار 172 اور قصیم  میں ایک ہزار 830 خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں‘۔ 
وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ ’سب سے کم خلاف ورزیاں 514 نجران ریجن میں ریکارڈ پر آئیں جبکہ حائل، جازان، الجوف، الباحہ، تبوک، حدود شمالیہ اورعسیر ریجنوں میں بھی خلاف ورزیاں کی گئی ہیں‘۔

شیئر: