Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 کوروناایس او پیزکی خلاف ورزیاں17 دکانیں سیل

بلدیہ کی ٹیموں نے 5 سو سے زائد تفتیشی دورے کیے(فوٹو، ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے کورونا ’ایس او پیز‘ کی پابندی نہ کرنے والے 17 تجارتی ادارے سیل کردیے گئے-
مملکت میں کورونا کی لہر شدت اختیار کرنے لگی ہے- اس ماحول کے پیش نظر مملکت کے تمام علاقے خصوصا مقدس شہرمکہ مکرمہ کی میونسپلٹی  کورونا ایس او پیز کی پابندی کرانے کے سلسلے میں بہت زیادہ  سنجیدہ ہوگئی ہے- 
ایس پی اے کے مطابق مکہ مکرمہ میونسپلٹی کے انسپکٹرز کی ٹیموں نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مقرر صحت ضوابط اور کورونا ایس او پیز کی پابندی کا اطمینان حاصل کرنے کے لیے تمام علاقوں میں تفتیشی دورے کیے- 
مکہ میونسپلٹی نے بتایا کہ سماجی فاصلے کے اصول پر عمل درآمد اور سٹیکرز چسپاں کرنے کی پابندی نافذ کرانے کے لیے 508 تفتیشی دورے کیے گئے- اس بات کا اطمینان بھی حاصل کیا گیا کہ آیا تجارتی مراکز شاپنگ کے لیے آنے والے گاہکوں کی صحت حالت توکلنا ایپ کے ذریعے چیک کررہے ہیں یا نہیں- 
مکہ میونسپلٹی کے انسپکٹرز نے بلدیاتی کونسلوں کے دائرے میں ’میدان پلس‘ سسٹم کے تحت  200 سے زیادہ تفتیشی دورے کیے- کورونا ایس او پیز کی پابندی نہ کرنے والے 17 اداروں کو سیل کردیا گیا- 

شیئر: