Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں فنون اور ثقافت کی حوصلہ افزائی کے لیے ورکشاپ

وزارت ثقافت کی منظوری سے مختلف ورکشاپس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
تخلیقی  اور فنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے لیے سعودی الوصیل نے مملکت میں فنون اور ثقافت کی حوصلہ افزائی کے لیے ورکشاپ کا آغاز کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس پلیٹ فارم سے مملکت میں پرفارمنگ آرٹس میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے کے مواقع ملیں گے۔
سعودیہ ورکشاپ ملک کے فنون اور ثقافت کی حوصلہ افزائی کے لیے سعودی مصری شراکت داری سے وجود میں آئی ہے۔
سعودیہ ورکشاپ کی بنیاد الوصیل تخلیقی مارکیٹنگ اور مصرکی دو اکیڈمیوں ایجیکاسٹ اور دھاب  اکیڈمی کے درمیان تعاون سے رکھی گئی ہے۔
اس تعاون کا مقصد مملکت میں بڑھتے ہوئے فنون اور ثقافت کے شعبے کی رہنمائی اور اسے مزید فروغ دینا ہے۔
دھاب اکیڈمی کے ذمہ داراحمد کابلی کا کہنا ہے کہ اس  پلیٹ فارم کا مقصد سعودی عرب میں موجود ہنرمندوں کو ہماری ورکشاپس کے ذریعے اپنا ہنر اور فن ابھارنے اور فنون لطیفہ کو  بطور کیریئر اپنانے کا موقع  مہیا  کرنا ہے۔

ورکشاپ کا مقصد فنون اور ثقافت کے شعبے کو مزید فروغ دینا ہے۔ فوٹو عرب نیوز

سعودی وزارت ثقافت کی منظوری سے ہمارا یہ پلیٹ فارم پرفارمنگ آرٹس پر مختلف ورکشاپس کا انعقاد کرتا ہے۔
ورکشاپس میں سینماٹوگرافی، اداکاری، منظر نامہ تحریر، فلم کی ہدایت کاری، ٹیلی ویژن اور ریڈیو پریزنٹنگ کے پروگرام شامل ہیں۔
 

شیئر: