Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رونالڈو کا کوئی مقابل نہیں، دور تک بلکہ بہت دور تک

رونالڈو نے اپنی 37ویں سالگرہ منائی ہے (فوٹو: ٹوئٹر، رونالڈو)
فٹبال سٹالر کرسٹیانول رونالڈو نے سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فالوورز کا ایسا سنگ میل عبور کیا ہے جو اس سے قبل کسی اور کے حصے میں نہیں آیا۔
پرتگالی فٹبالر کی پروفائل پر واضح ہے کہ وہ انسٹاگرام پر 40 کروڑ فالوورز حاصل کرچکے ہیں۔
ایک روز قبل اپنی 37ویں سالگرہ منانے والے پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پر فالوورز کے لحاظ سے مجموعی طور پر دوسرے نمبر پر ہیں، تاہم ادارے کے بجائے افراد کے اکاؤنٹس کو دیکھا جائے تو وہ 40 کروڑ سے زائد فالوورز کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں۔
انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز خود انسٹاگرام ہی کے اکاؤنٹ کے ہیں۔

انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز کے فہرست میں امریکی ماڈل کائیلی جینر 30 کروڑ 90 لاکھ فالوورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، البتہ خواتین کے فالوورز کا جائزہ لیا جائے تو وہ سب سے آگے ہیں۔
ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے فٹبالر لیونل میسی 30 کروڑ 60 لاکھ کے ساتھ تیسرے اور ہالی وڈ اداکار ڈیوائن جانسن 29 کروڑ فالوورز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔
رونالڈو کے فالوورز سے متعلق سنگ میل پر دیگر ٹویپس کے ساتھ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے بھی انہیں مبارکباد دی۔
کسی نے ’رونالڈو کا مقابل نہیں، دور تک بلکہ بہت دور تک‘ کا تبصرہ کیا تو کوئی ’انسٹاگرام پر کسی انسان کی منفرد کامیابی‘ کہہ گزرا۔

شیئر: