Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمن خاتون سیاح سعودی کھانوں اور عرب گانوں کی دیوانی

عربی گانے اچھے لگتے ہیں۔ (فوٹو: العربیہ)
جرمن سیاح خاتون ’بیا بوڈی‘ جوتین ہفتے قبل کار کے ذریعے سیاحت کے لیے سعودی عرب پہنچی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’ابہا کے باشندوں نے سعودی کھانوں اورعرب گانوں کا دیوانہ بنا دیا ہے۔‘
جرمن خاتون کا کہنا ہے کہ ’تنور میں عرب طرز کی روٹی بنانے کا تجربہ بہت اچھا رہا۔‘
العربیہ نیٹ کے مطابق جرمن سیاح خاتون نے بتایا کہ ’عربی زبان کی ابجد سیکھی اور عرب گانے سمجھنے کی کوشش کی جس کے بعد عربی زبان سے پیار ہوگیا۔ سعودی معاشرے کو سمجھنے کی راہ میں زبان بڑی رکاوٹ تھی دور ہوگئی۔‘ 

برلن کے ہسپتال میں کام کے دوران عربی سمجھنے کا شوق ہوا۔ (فوٹو: العربیہ)

جرمن خاتون کا کہنا ہے کہ ’سیاحت دلچسپ مشغلہ ہے۔ مختلف تہذیب و تمدن کے بارے میں جاننا اسے اچھا لگتا ہے۔ برلن کے ایک ہسپتال میں کام کیا جہاں سے عرب تہذیب و ثقافت کو جاننے، سمجھنے کا  شوق پیدا ہوا۔ یہیں سے عربی زبان سیکھنے کی خواہش بھی ہوئی۔‘ 
 خاتون سیاح نے بتایا کہ ’جاپان، افریقہ اور عرب دنیا کے متعدد ملکوں کی سیر کرچکی ہوں۔ مختلف اقوام کو قریب سے دیکھنے اور سمجھنے کے لیے گاڑی کے ذریعے سیاحت کا پروگرام بنایا ہے۔‘ 

تنور میں عربی روٹی بنانے کا تجربہ اچھا رہا۔ (فوٹو: العربیہ)

جرمن خاتون نے بتایا کہ ’سڑک پر کسی بھی گاڑی سے لفٹ لیتی ہوں اس طرح اسے گپ شپ کا موقع بھی مل جاتا ہے اور مفت میں ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچ جاتی ہوں۔ مملکت سمیت جن جن ملکوں کی سیاحت کی ہر جگہ کے لوگوں نے تعاون کیا۔ تین ہفتے قبل  مملکت آئی تھی۔ اس سے قبل ترکی اور وہاں سے اردن پہنچی تھی۔‘ 
جرمن خاتون نے کہا کہ ’مملکت میں تبوک، جدہ، باحہ، قنفذہ، ابہا، ریاض، فرسان، وادی لجب اور جازان وغیرہ متعدد علاقوں کی سیر کی  ہے۔ سعودی ثقافت کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔ اب دمام اور الھفوف اور وہاں سے متحدہ عرب امارات جانے کا ارادہ ہے۔‘ 

سعودی قہوہ، تنور کی روٹی اور مشروبات اچھے لگے۔ (فوٹو العربیہ)

 ’بیا بوڈی‘ نے بتایا کہ ’ مملکت کے متعدد پکوان پسند آئے۔ سعودی قہوہ، تنور کی روٹی اور مشروبات اچھے لگے۔ ابہا شہر اور اس کا حسن نیز وہاں کے کھانے کبھی نہیں بھلا سکوں گی۔‘ 
 ’ عربی گانے اچھے لگ رہے ہیں  لیکن  گانوں کے بول سمجھنے کی کوشش ہے۔ یہ بے حد مشکل کام ہے۔ معروف گلوکارہ فیروز کے گانے سیکھ چکی ہوں اور گٹار پر گانے دھن بجا کر انہیں گاتی ہوں۔‘

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: