Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 گھریلوملازمین کی تعداد 36 لاکھ 90 ہزار

گھریلو عملے میں 55 فیصد ڈرائیور ریکارڈ کیے گئے۔(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں گھریلو ملازمین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
تین ماہ کے دوران گھریلوملازمین کی تعداد 14 فیصد بڑھ کر 36 لاکھ 90 ہزار تک پہنچ گئی-
الاقتصادیہ کے مطابق ماہرین نے سرکاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ 2019 کی آخری سہ ماہی کے دوران گھریلو ملازمین کی تعداد میں 2018 کی آخری سہ ماہی کے مقابلے میں 14 فیصد اضافہ ہوا- تین ماہ میں 4 لاکھ 65 ہزار کارکنان بڑھ گئے-
2018 کی آخری سہ ماہی کے آخر میں گھریلو ملازمین کی کل تعداد 3.22 ملین تھی- یہ 2019 کی آخری سہ ماہی میں بڑھ کر 3.69 ملین ہوگئی-
 2019 کی آخری سہ ماہی کے آخر میں کل گھریلو عملے میں 55 فیصد ڈرائیور ریکارڈ کیے گئے۔ ان کی تعداد 2.02 ملین ہے ان کے بعد گھریلو خدمت گار دوسرے نمبر پر رہے ۔ان کا تناسب 42 فیصد پایا گیا۔
گھریلو خدمت گاروں کی کل تعداد 1.56 ملین رہی- گھریلوملازمین میں ڈرائیوروں اور گھریلو خدمت گاروں کی مجموعی تعداد کا تناب 97 فیصد پایا گیا-
سعودی گھرانوں میں کام کرنے والے نو پیشوں سے تعلق رکھتے ہیں-

سعودی گھرانوں میں کام کرنے والے نو پیشوں سے تعلق رکھتے ہیں-(فوٹو سوشل میڈیا)

ان میں ہاؤس مینیجر، ڈرائیور، گھروں کی صفائی اور دیگر امور انجام دینے والے خدمت گار، باورچی اور دستر خوان لگانے والے، گھروں، عمارتوں اور گیسٹ ہاؤس کے چوکیدار، گھریلو باغبان، گھریلو درزی، گھریلو نرسیں اور ٹیوشن دینے والے ٹیچر شامل ہیں-
2019 کی آخری سہ ماہی کے آخر میں تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں گھریلو عملے کی تعداد ڈرائیوروں اور گھریلو خادموں کی وجہ سے زیادہ ہوگئی-

شیئر: