Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کرین پرعمارت کےگرنے والی تصاویرجدہ کی نہیں‘ ترجمان بلدیہ

عمارت گرنے کے مناظرسعودی عرب کے نہیں(فوٹو، سبق نیوز)
 بلدیہ جدہ کے ترجمان محمد البقمی نے کہا ہے کہ ’ڈرنلگ کرین ‘ پرگرنے والی عمارت کی تصاویر و وڈیو جدہ کی نہیں ہیں ۔
ترجمان بلدیہ نے سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی تصاویر کے حوالے سے مزید کہا کہ کسی بھی قسم کی معلومات اپ لوڈ کرنے سے قبل باوثوق ذرائع سے تصدیق کرنا ضروری ہوتا ہے‘
سبق نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پرمختلف تصاویر اوروڈیووائرل ہورہی ہیں جن میں دکھایا گیا تھا کہ ایک آٹھ منزلہ عمارت کوگرانے کے دوران عمارت کا ملبہ ڈرلنگ کرین پرگرگیا تھا۔
سوشل میڈیا پراس حوالے سے کہا جارہا تھا کہ یہ تصاویر جدہ کے منہدم کیے جانے والے علاقے کی ہیں۔
’سبق‘ نیوز نے اس بارے میں اپنے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مذکورہ تصاویر سعودی عرب کے کسی علاقے کی نہیں بلکہ یہ کسی اورملک کی ہیں۔
واضح رہے جدہ میں کچی بستیوں کو منہدم کرنے کا کام جاری ہے اس ضمن میں اب تک متعدد علاقوں کی کچی بستیوں کو مہندم کیا جاچکا ہے۔

شیئر: