Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میونسپلٹی نے مدائن الفہد میں 60 خستہ مکان گرا دیے 

علاقے میں کئی دکانیں بھی مسمار کی گئی ہیں( فوٹو سبق )
سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی نے مدائن الفہد میں 60 خستہ مکان منہدم کرائے ہیں۔  دکانیں بھی مسمار کی گئی ہیں۔ یہ علاقہ شہر کے جنوب میں واقع ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ میونسپلٹی نے انہدام کی کارروائی کے اسباب کے حوالے سے کہا کہ مدائن الفہد ڈسٹرکٹ میں متعدد خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی تھیں جبکہ خستہ مکانات رہائش کے لیے استعمال کیے جارہے تھے۔

خستہ مکان مکینوں کی زندگی کے لیے خطرہ بن گئے تھے(فوٹو سبق)

خستہ مکان مکینوں کی زندگی کے لیے خطرہ بن گئے تھے اور کسی بھی  وقت ان کے سروں پر گر سکتے تھے۔
جدہ میونسپلٹی نے توجہ دلائی کہ انہدام کی کارروائی العین العزیزیہ وقف، پولیس، بجلی اور پانی کمپنیوں کے ساتھ یکجہتی پیدا کرکے کی گئی۔ 
بیان کے مطابق مکانوں اور دکانوں کو منہدم کرنے کی کارروائی شروع کرنے سے قبل مکینوں اور دکانداروں کو مطلع کردیا گیا تھا۔ پانی، بجلی اور ٹیلیفون وغیرہ کی سہولتیں معطل کردی گئی تھیں۔

شیئر: