Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انفرادی رجسٹریشن والی گاڑی کمپنی اکاونٹ میں منتقل ہوسکتی ہے؟

دستاویزی کارروائی مکمل کرنا بنیادی شرط ہے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ انفرادی رجسٹریشن والی گاڑی کو کمپنی کے اکاونٹ میں منتقل کیا جاسکتا ہے۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے گاڑی کی ملکیت کی منتقلی کے حوالے سے بتایا گیا کہ ادارے کی جانب سے اس کی ممانعت نہیں تاہم دستاویزی کارروائی مکمل کرنا بنیادی شرط ہے۔ 
عاجل نیوز کے مطابق ٹریفک پولیس کے ٹوئٹر پرایک شخص کی جانب سے دریافت کیا گیا کہ انفرادی رجسٹریشن والی گاڑی کو کمپنی کی ملکیت میں منتقل کرنے کا کیا طریقہ ہے ؟۔ 
سوال کا جواب دیتے ہوئے ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ گاڑی کی ملکیت منتقل کرنے کےلیے فروخت کرنے کی رسید اہم ہے جو کسی مصدقہ کارڈیلر کی جانب سے جاری کی گئی ہو۔ 
ٹریفک پولیس کے مطابق گاڑی کا ملکیتی کارڈ ’استمارہ‘ کمپنی کےنام منتقل کرنے کی فیس ادا کرنے کے بعد کارروائی مکمل کی جاسکتی ہے۔
 

شیئر: