Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے نئے کیسز اس سال کی کم ترین سطح پر

پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران 930 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے( فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز مسلسل کم ہو رہے ہیں۔ اس سال دو ماہ کے دوران پہلی مرتبہ ایک ہزار سے کم نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق  منگل 15 فروری کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 لاکھ  70 ہزار617 ٹیسٹ کیے گئے۔ 930 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے۔
امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے ’وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ نئے کیسز کے بعد متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ  70 ہزار 358 تک پہنچ گئی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 689 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر8 لاکھ 6 ہزار 286 ہوگئی ہے۔‘
’زیرعلاج مریضوں میں سے مزید ایک چل بسا، مرنے والوں کی کل تعداد دو ہزار 288 ہوگئی ہے‘۔
علاوہ ازیں وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 25  ہزار 928 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک 2 کروڑ 39 لاکھ 6 ہزار 979 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔‘

شیئر: