Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عادل الجبیر کا دورہ یوروگوائے، نائب صدر اور وزیر خارجہ سے ملاقات 

دوطرفہ تعلقات اور تعاون کا جائزہ لیا گیا ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ عادل الجبیر نے منگل کو یوروگوائے کے پارلیمنٹ ہاؤس میں نائب صدر اور سپیکر ڈاکٹر بیتریس ارگیومن سے ملاقات کی ہے۔
عادل الجبیر ان دنوں یوروگوائے کے سرکاری دورے پر ہیں۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور یوروگوائے کے درمیان دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا گیا ہے۔
باہمی دلچسپی کےعلاقائی و بین الاقوامی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر یوروگوائےمیں متعین سعودی سفیر ایاد بن غازی حکیم بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں عادل الجبیر نے یوروگوائے کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
 باہمی دلچسپی کےعلاقائی و بین الاقوامی مسائل پر یکجہتی اور مشترکہ جدوجہد کو مضبوط بنانے کے طریقوں،عالمی امن و سلامتی کے فروغ  پر تبادلہ خیال کیا۔ 
یوروگوائے کے وزیر خارجہ نے عادل الجبیر اور ان کے ہمراہ وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں سعودی سفیر ایاد حکیم اور دیگرعہدیدار شریک ہوئے۔

شیئر: