Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا: احمد آباد بم دھماکوں میں ملوث 38 افراد کو سزائے موت

2008 میں ہونے والے بم دھماکوں میں 56 افراد ہلاک ہوئے تھے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
انڈیا کے شہر احمد آباد میں ایک خصوصی عدالت نے 2008 میں ہوئے بم دھماکوں میں ملوث 49 میں سے 38 افراد کو سزائے موت سنا دی ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جمعے کو پبلک پراسیکیوٹر امت پٹیل نے بتایا کہ ’خصوصی عدالت کے جج اے آر پٹیل نے سزا پانے والے 49 افراد میں سے 38 کو سزائے موت سنائی ہے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’سزا پانے والے 11 افراد کو موت تک کی عمر قید سنائی گئی ہے۔‘
سزا یافتہ تمام افراد کو قتل اور مجرمانہ سازش کا ذمہ دار پایا گیا ہے۔ اس میں تقریباً 80 افراد پر الزام تھا تاہم بری صرف 28 ہوئے۔
مغربی ریاست گجرات کے کاروباری گڑھ میں سال 2008 میں ہونے والے بم حملوں میں مارکیٹوں، بسوں اور دیگر جگہوں پر 56 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
خود کو انڈین مجاہدین کہنے والے ایک گروپ نے ان بم حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی اور کہا تھا کہ یہ 2002 میں گجرات میں ہونے والی مذہبی کشیدگی کے بدلے میں کیے گئے تھے، جس کے نتیجے میں ایک ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔
 

شیئر: