Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں 14 ہزار سے زیادہ غیر قانونی تارکین گرفتار

سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف مہم جاری ہے جہاں گزشتہ ہفتے 14 ہزار 6 سو 27 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گرفتار شدگان اقامہ قوانین کے علاوہ لیبر قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے جبکہ سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے بھی ان میں شامل ہیں۔
غیر قانونی تارکین سے پاک وطن مہم کے تحت کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان کی کل تعداد میں سے 7953 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے‘۔
’اسی طرح 4732 گرفتار شدگان سرحد عبور کرکے غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہوئے تھے جبکہ 1942 گرفتار شدگان لیبر قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے‘۔
’مذکورہ عرصے کے دوران 428 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے‘۔
’ان میں سے 40 فیصد یمنی، 55 فیصد ایتھوپی جبکہ 5 فیصد دیگر ممالک کے تارکین ہیں‘۔
’اسی طرح 86 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو سرحد عبور کرکے بیرون ملک جانے کی کوشش کر رہے تھے‘۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی افراد کو مدد اور سہولت فراہم کرنے پر 12 افراد بھی گرفتار ہوئے ہیں‘۔

شیئر: