Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا میں پرفارم کرنا اعزاز ہے، کینیڈین کامیڈین رسل پیٹرز

رسل پیٹرز متحدہ عرب امارات، مصر اور اردن میں بھی پرفارم کر چکے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
کینیڈا کے مزاحیہ فنکار رسل پیٹرز گذشتہ روز جمعہ کو العلا کے المرایا ہال کے تھیٹر میں پرفارم کرنے کے بعد  لاس اینجلس چلے گئے جہاں پر اتوار کے روز ان کی شادی ہونے والی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق رسل نے بتایا ہے کہ لاس اینجلس میں اپنی شادی سے قبل العلا کے المرایا تھیٹر میں پرفارم کرنا میرے لیے اعزاز ہے۔
'ایکٹ یور ایج' کے عنوان سے سٹیج پر اپنی پرفارمنس دکھانے کے بعد کامیڈین ایکٹر رسل کا کہنا تھا کہ یہاں آ کر بہت خوش ہوں، میں دوبارہ بھی یہاں آنے کی خواہش رکھتا ہوں چاہے وہ میری شادی سے چند دن قبل ہی کیو ں نہ ہو۔
انہوں نے گذشتہ روز جمعہ کو اپنے شو میں ایکٹ کرتے ہوئے تماشائیوں کو ہنستے ہوئے الوداع کہا ہے۔
انہوں نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ میں رواں سال 52 سال کا ہو جاوں گا تو کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ میں درمیانی عمر میں شادی کررہا ہوں اس کا تو مطلب یہ ہے کہ میں 104 سال تک زندہ رہوں گا جو کہ میں یقینی طور پر رہنا بھی چاہتا ہوں۔
کینیڈین اداکار نے سعودی عرب  میں اپنی سابقہ ​​کارکردگی کے بارے میں بتایا کہ  چھ سال قبل  بھی میں نے ریاض میں  پرفارم کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ جب جنوری 2016 میں یہاں آیا تھا تو ریاض کے قریب ایک صحرا میں شو کیا تھا جو کافی حیرت انگیز تھا۔
اس وقت اور اب کے مملکت میں ایک واضح فرق نظر آ رہا ہے۔ اس وزٹ میں مجھے ریاض  شہر میں ہونے والی تبدیلیوں کو دیکھنے کا موقع نہیں ملے گا کیونکہ میرا شو العلا میں ہے اور مجھے جلد واپس جانا ہے۔

جنوری 2016 میں بھی کینیڈین کامیڈین نے ریاض کے قریب شو کیا تھا۔ فوٹو عرب نیوز

میری خوش قسمتی یہ ہے میرا شو المرایا تھیٹر میں ہوا ہے جو کہ یونیسکو کی جانب سےعالمی ثقافتی ورثے کا اعزاز پانے والے العلا کے  تاریخی اور قدرتی مناظر کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عرب  خطے کے دیگر ممالک متحدہ عرب امارات، مصر اور اردن میں بھی پرفارم کر چکے ہیں۔
ان تمام ممالک میں بھی میرے چاہنے والے ہمیشہ موجود رہے ہیں اور میری خواہش رہی ہے کہ میں ان کے لیے یہاں آ کر پرفارم کرتا رہا ہوں۔
رسل کا کہنا ہے کہ میں اس سفر پر ریاض نہیں گیا لیکن اچھی بات یہ ہے کہ مجھے سعودی عرب  کے ایسے حصے دیکھنے کو ملے ہیں جن کے بارے میں میں کبھی نہیں جانتا تھا۔ ہم اس خوبصورت ریزورٹ میں آئے ہیں جو  حیرت انگیز پہاڑوں اور چٹانوں  میں گھرے ہوئے ہیں۔
 

شیئر: