Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا معاہدے کے بعد پہلا سعودی، قطری گانا کب ریلیز ہوگا؟

 گانے کی موسیقی ڈاکٹر ابراہیم الدخیل نے ترتیب دی ہے (فوٹو: العربیہ)
 تاریخی شہر العلا میں سعودی عرب اور قطر کے درمیان مصالحت کے بعد پہلے سعودی، قطری گانے نے پوری عرب دنیا کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرلی ہے۔
عرب میڈیا مشترکہ گانا ریلیز ہونے کا منتظر ہے۔ گانے کے بول سعودی عرب کے شاہی خاندان کے شاعر شہزادہ خالد بن سعود الکبیر کے لکھے ہوئے ہیں اور گلوکارقطر کے علی عبدالستار ہیں۔
 اس کی موسیقی ڈاکٹر ابراہیم الدخیل نے ترتیب دی ہے۔
العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے موسیقار ڈاکٹر ابراہیم الدخیل نے سعودی قطری مشترکہ محبت بھرے گانے کے حوالے سے بتایا کہ ’دراصل ہوا یوں کہ جس روز ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امیر قطر شیخ تمیم نے العلا میں ملاقات کی، اسی دن  قطری فنکار علی عبدالستار نے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے العلا میں خلیجی اتحاد و اتفاق کے ترجمان گانے کا میوزک تیار کرنے کی درخواست کی تھی‘
ان کا مزید کہنا تھا ’اس درخواست پر میں نے فوراً ہی شہزادہ خالد بن سعود الکبیر سے رابطہ کرکے ان کے سامنے مشترکہ گانے کا تصور پیش کیا- انہوں نے چند گھنٹے بعد ہی پیار بھرا گانا تیار کرکے مجھے بھیج دیا جس کے بعد خلیجی ممالک کے عوام کی خوشیوں کے ماحول میں گانے کی موسیقی تیار کی گئی۔‘
ڈاکٹر ابراہیم الدخیل نے بتایا کہ طے کیا گیا کہ قاہرہ، سعودی عرب اور قطر کے سٹوڈیوز میں اس گانے کو معیاری شکل میں ریکارڈ کیا جائے۔
قطری گلوکار علی عبدالستار کے گانے کی عکس بندی سعودی عرب، قطر اور مصر میں کی گئی ہے اور دو روز بعد اسے ذرائع ابلاغ پر شیئر کیا جائے گا۔ گانے کا عنوان ’الصلح الخیر‘ (صلح اچھی چیز ہے)۔ 

شیئر: