Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طنطورہ ونٹر فیسٹول میں شائقین کے لیے نیا کیا ہے؟

فیسٹول العلا میں 21 دسمبر2021 سے 12 فروری 2022 تک جاری رہے گا(فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں طنطورہ ونٹر فیسٹول بین الاقوامی پروگرام کے ساتھ پھر بحال ہونے جا رہا ہے۔ فیسٹول کا آغاز لائٹ اینڈ ساونڈ شوز سے ہوگا۔  
العربیہ نیٹ کے مطابق پہلا ثقافتی اور میوزک فیسٹول العلا میں 21 دسمبر2021 سے 12 فروری 2022 تک جاری رہے گا۔ یہاں عرب اور بین الاقوامی میوزک کنسرٹ اور ثقافتی پروگرام منعقد ہوں گے۔ گھڑ دوڑ کے مقابلے اور پکوان آرٹ کا مظاہرہ ہوگا۔  
العلا میں لائٹ اینڈ ساونڈ شوز ہوں گے جو ہزاروں سال پرانی تاریخ اور ورثے کو اجاگر کریں گے۔
اس موقع پر مشعلوں کی روشنی میں اپنی نوعیت کی منفرد کلاسیکل تقریب ہو گی۔ یونیسکو کے عالمی ورثے میں شامل الحجر مقام سے مشعل بردار روانہ ہوں گے جو دوہزار برس قبل پہاڑوں کو تراش کر بنائے گئے نبطی دور کے آثار قدیمہ کوروشن کریں گے۔
اس کے ساتھ  24 اور 31 دسمبر کے درمیان منفرد میوزک کنسرٹ منعقد ہو گا۔ جنوبی افریقہ کے پیانو آرٹسٹ سٹیفن لومبارڈ کلاسیکل تقریب میں رنگ بھریں گے۔ ان کے ہمراہ بین الاقوامی موسیقاروں کی ٹیم ہو گی جو کلاسیکل اور جدید میوزک کا خوبصورت مظاہرہ کرے گی۔ کئی عالمی فنکار حصہ لیں گے۔  
فیسٹول کے دوران العلا کے فلمی کردار کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔ اوپن ایئر فلمی شو ہوں گے۔ منگل سے سنیچر تک ہر ہفتے رات کے وقت دو فلمیں پیش کی جائیں گی,
الحجر میں گھڑ سواروں کے ملبوسات کی نمائش بھی ہو گی۔ اس سال پہلی بار الحجر میں گھڑ سواروں کے ملبوسات کا شو27 جنوری 2022 کو شروع ہو گا۔  
29 جنوری 2022 کو گھڑدوڑ سعودی آرگنائزیشن کے تعاون سے منعقد کی جائے گی۔ 120 کلومیٹر کی گھڑ دوڑ صحرا میں چار مرحلوں میں منعقد کی جائے گی ۔  
11 اور 12 فروری 2022 کو العلا پولو صحرا ٹورنامنٹ میں ہو گا۔ اس میں چار معروف ٹیمیں حصہ لیں گی ۔  
طنطورہ ونٹرفیسٹول میں تھیٹر کے پروگرام بھی ہوں گے جبکہ دو ہفتے تک کاشتکاروں کو اپنے باغات کے پھل پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔

شیئر: