Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں سیاحت اور تفریح کی نئی منزلیں، نئے تجربات

العلا کو حالیہ برسوں میں خوبصورت عجائب گھر کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی  کمپنی  جو تفریحی اور ثقافتی تقریبات کے انتظامات  میں بھرپور مہارت رکھتی ہے، مملکت میں سیاحت اور تفریحی تجربات کو بالکل نئی منزلوں پر لے جا رہی ہے۔
عرب نیوز کےمطابق  مختلف ایونٹس آرگنائز کرنے والی کمپنی مڈوام نے حال ہی میں العلا کے علاقے میں منعقد ہونے والے کھجور میلے کے دوران  مختلف کھیلوں اور ثقافتی و موسیقی کے پروگرام  کا انتظام کیا۔
یہ کمپنی لندن، پیرس، نیویارک اور ماسکو میں اپنے تجربات کی روشنی میں پروگراموں کے لیےمصنوعی ذہانت اورجدید ترین ٹیکنالوجیز کا بھی استعمال کررہی ہے۔
مڈوام  کے ترجمان کا  کہنا ہے کہ  کمپنی  نے دسمبر 2019 میں ریاض میں پہلے ایم ڈی ایل بیسٹ سینڈ سٹروم  میوزک فیسٹیول کا شاندار انعقاد کیا۔
وزارت ثقافت، آرٹس کونسل اور مسک انوویشن کی زیرنگرانی نجی شعبے کی سرکردہ تنظیمیں اس کے ساتھ شامل ہیں۔
مڈوام  کمپنی کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو افسر خالد المواد نے بتایا ہے کہ ہمارے مختلف پروجیکٹ میں تخلیقی کام کو سب سے زیادہ اہمیت  حاصل ہے۔ ہم اپنے پروجیکٹ کو دیکھتے ہیں کہ آیا یہ کتنا اثرانداز ہےاگر ایسا ممکن ہے تو  ہم اسے منتخب کرتے ہیں۔
 رائل کمیشن  برائے العلا  کے تعاون اور شراکت سے  یہاں کھجور میلے میں مڈوام کمپنی نے اکتوبر اور نومبر میں ہزاروں مقامی اور بین الاقوامی  سیاحوں  کو سعودی ورثے اور ثقافت کو بھرپور طریقے سے سراہنے کا  موقع فراہم کیا۔

مڈوام کمپنی نے ریاض میں ایم ڈی ایل بیسٹ میوزک فیسٹیول کا انعقاد کیا۔ (فوٹو عرب نیوز)

العلا جو کبھی ایک گمشدہ شہر تھا اسے حالیہ برسوں میں اسے ایک خوبصورت عجائب گھر کے طور پر پیش کیا گیا ہے جہاں قدیم تہذیبوں، اہم تاریخی مقامات اور آثار قدیمہ کے عجائبات کی باقیات موجود ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ علاقہ مملکت کے شمال مغرب میں واقع ہے اور22 ہزار مربع کلومیٹر سے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ یہاں پر سیاحوں کے لیے مخصوص قسم کی ریت اور پتھر کے پہاڑوں کے علاوہ  زرخیز نخلستانوں کی کشش موجود ہے۔  
العلا کا علاقہ اپنے محل و وقوع کے اعتبار سے کبھی جزیرہ نما عرب میں سفر کرنے والے تاجروں اور تجارتی قافلوں کے لیے مثالی آرام گاہ سمجھی جاتی تھی۔

یہاں قدیم تہذیبوں اور اہم آثار قدیمہ کے عجائبات کی باقیات موجود ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)

مڈوام کمپنی نے اپنے پروگراموں میں روایتی موسیقی کے ساتھ  اس علاقے کی تاریخی اہمیت اور منفرد ورثے کو ابھارنے کی کوشش کی ہے۔
خالد المواد نے بتایا  ہےکہ 2012 میں جدہ سے اپنی صلاحیتوں کا آغاز کرنے والی مڈوام کمپنی میں تقریباً 30 افراد شامل ہیں جن میں 70 فیصد سعودی ہیں اور نصف خواتین ہیں۔ ہمارے گروپ میں ڈیزائنرز، ڈویلپرز، انجینئرز، آرکیٹیکٹس اور انٹیریئر ڈیزائنرز شامل ہیں۔
ہمارے گروپ سے منسلک افراد مختلف اورمنفرد قسم کی صلاحیتیں رکھتے ہیں اور میں ان کا بہت شکرگزار ہوں کہ جب انہیں موقع دیا جاتا ہے تو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہیں۔
 
  • واٹس ایپ پر مملکت کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: