Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے متعدد شہروں میں سردی کی ایک اور لہر

’آج اتوار کو مدینہ منورہ شہر کے علاوہ ینبع، الرایس اور النباہ میں ہلکی بارش ہوئی ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
ماہر موسمیات ڈاکٹر عبد العزیز الحصینی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے متعدد شہر سردی کی لہر کی زد میں ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’سردی کی لہر کا آغاز شمالی علاقوں سے ہوچکا ہے اور اس کا دائرہ پھیلتا جا رہا ہے‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت قصیم، ریاض اور مشرقی ریجن میں درجہ حرارت میں واضح کمی دیکھی جائے گی‘۔
’ریاض، قصیم، حائل اور مشرقی ریجن کے بعض علاقوں میں آج بھی گرد و غبار کا طوفان ہوگا‘۔
دوسری طرف ماہر موسمیات ڈاکٹر عبد اللہ المسند نے کہا ہے کہ ’سردی کی حالیہ لہر شام  اور عراق سے آئی ہے‘۔
انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ ’آج اتوار کو کل پیر کو متعدد علاقوں میں ہلکی بارش بھی ہوگی‘۔
دریں اثنا محکمہ موسمیات نے اپنی روزانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ’آج اتوار کو مدینہ منورہ شہر کے علاوہ ینبع، الرایس اور النباہ میں ہلکی بارش ہوئی ہے‘۔
’مذکورہ علاقوں میں یہ کیفیت آج دوپہر تک جاری رہنے کا امکان ہے‘۔

شیئر: