Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے کے دوران ایس او پیز کی  22 ہزار سے زیادہ خلا ف ورزیاں 

ریاض ریجن میں سب زیادہ خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مملکت بھر میں کورونا ایس او پیز کی 22 ہزار953 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ریاض ریجن میں سب سے زیادہ 7 ہزار7277 خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔
مدینہ منورہ میں 3 ہزار67 ، الشرقیہ میں 2 ہزار995، مکہ مکرمہ ریجن میں  ایک ہزار 908 اور حائل ریجن میں ایک ہزار 589 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سب سے کم خلاف ورزیاں عسیر ریجن میں 441 ریکارڈ پر آئی ہیں۔ نجران ،حدود شمالیہ، القصیم، الجوف، جازان، تبوک اور باحہ ریجنوں میں بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔ 

شیئر: