Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم کے تجارتی مرکز میں لوٹ مار، دو شہری زیرحراست

ملزمان نے تجارتی مراکز کے ملازمین پر تشدد کیا۔( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں قصیم پولیس نے دوسعودی شہریوں کو تجارتی مرکز میں لوٹ مار اور کارچوری کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
قصیم پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ’ تجارتی مراکز میں ڈاکہ ڈالنے اور گاڑی چوری میں ملوث دو شہریوں کو نشاندہی کے بعد حراست میں لیا گیا‘۔
ترجمان نے بتایا کہ ’واردات کےدوران مقامی شہریوں نے تجارتی مراکز کے ملازمین پر تشدد کیا۔ نقدی اور قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے تھے‘۔
پولیس نے بیان میں کہا کہ’ ملزمان کو تلاش کے بعد گرفتار کرکےقانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔
 

شیئر: