Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کے بعد تصویر تبدیل کی جا سکتی ہے؟

نیا لائسنس پرانے کارڈ کو تلف کرکے جاری کیا جائے گا(فوٹو عاجل)
سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کے بعد بھی تصویر تبدیل کی جا سکتی ہے‘۔
محکمہ ٹریفک سے ٹوئٹر ایک شہری نے استفسار کیا کہ ڈرائیونگ لائسنس کی دس سال کے لیے تجدید ہو گئی ہے۔ انتظامیہ نے پرانی تصویر لگادی۔ اب اسے تبدیل کرایا جاسکتا ہے۔
محکمہ ٹریفک نے بیان میں کہا کہ’ ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کے بعد تصویر تبدیل کی جا سکتی ہے۔ اس کے لیے امیدوار کو درخواست دینا ہوگی۔ نیا لائسنس پرانے کارڈ کو تلف کرکے جاری کیا جائے گا‘۔
سعودی عرب میں ادارہ ٹریفک پولیس کی ذمہ داریوں میں جہاں ٹریفک قوانین پرعمل درآمد کرانا ہے وہیں ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑیوں کے ملکیتی کارڈ جسے عربی میں ’استمارہ‘ کہا جاتا ہے کے اجرا و تجدید کے امور بھی شامل ہیں۔
ادارہ ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس کی سالانہ فیس 40 ریال ہے۔ تجدید کی فیس ادارے کے اکاونٹ میں جمع کرانا ہوتی ہے۔
فیس کی ادائیگی سے قبل یہ بھی ضروری ہے کہ چالان کی رقم بھی ادا کی جائے۔ علاوہ ازیں میڈیکل ٹیسٹ بھی کرانا ضروری ہوتا ہے جو صرف منظور شدہ طبی ادارے سے ہی کرایا جاتا ہے۔  

شیئر: