Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کےخلاف عرب اتحاد کا آپریشن جاری

حوثیوں کی 9 فوجی گاڑیاں تباہ جبکہ کافی جانی نقصان اٹھانا پڑا(فوٹو، ٹوئٹر)
عرب اتحادی فورس کا یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اتحادی فورس نے حوثیوں کے خلاف 15 عسکری کارروائیاں کی۔
اخبار 24 کے مطابق یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کے خلاف عسکری آپریشن میں حوثیوں کی 9 فوجی گاڑیاں تباہ کی گئیں جبکہ حوثیوں کو کافی جانی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے ہفتے کے روز جازان ریجن کے الجدین علاقے میں حوثی باغیوں کی جانب سے ڈرون حملہ کیا گیا جسے سعودی ایئرڈیفنس نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔
ڈرون حملے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے صنعا کے ہوائی اڈے کو استعمال کرتے ہوئے سعودی عرب کی سرزمین کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا جارہا ہے

شیئر: