Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سے غیر ملکیوں کی ترسیل زر بڑھ گئی

 جنوری کے دوران غیر ملکیوں نے 3.8 فیصد زیادہ ترسیل زر کی ہے(فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی عرب سے غیرملکیوں کی ترسیل زر میں اضافہ ہوا ہے۔ جنوری کے دوران غیر ملکیوں نے 3.8 فیصد زیادہ  رقوم بھیجی ہیں۔ تارکین نے 12.52 ارب ریال بھیجے ہیں۔
یہ رقم جنوری 2021 کے مقابلے میں 462 ملین ریال زیادہ ہے۔ 
الاقتصادیہ نے سعودی سینٹرل بینک ساما کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا کہ 
2021 کے دوران تارکین نے153.9 ارب ریال باہر بھیجے جبکہ 2020 کے آخر میں 149.7 ارب ریال بھیجے تھے۔
دوسری جانب جنوری 2022 کے دوران سعودیوں نے جنوری2021 کے مقابلےمیں 45.3 فایصد باہر رقم زیاہ بھییجی ہے۔
دسمبر 2021 کے مقابلے میں سعودیوں کی ترسیل زر میں آٹھ فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
 

شیئر: