Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سے 2021 کے دوران غیرملکیوں کی ترسیل زر 2.8 فیصد زیادہ

2020 اور2021 میں ترسیل زر زیادہ ہوئی ہے(فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی عرب میں 2021 کے دوران 2020 کی طرح دوسرے سال بھی غیرملکیوں کی ترسیل زر 2.8 فیصد زیادہ رہی ہے۔
الاقتصادیہ نے سعودی سینٹرل بینک (ساما) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا کہ تارکین نے 2021 کے دوران 153.9 ارب ریال (41 ارب ڈالر) بھجوائے ہپیں جبکہ 2020 میں 149.7 ارب ریال (39.9 ارب ڈالر) بھیجے تھے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ 2020 اور2021 میں ترسیل زر زیادہ ہوئی ہے البتہ 2015 کے حوالے سے دیکھا جائے تو ترسیل زر میں خاص اضافہ نہیں ہوا۔
2020 میں ترسیل زر کے اعدادوشمار گذشتہ چار برسوں کے مقابلے میں زیادہ رہے ہیں۔ 

شیئر: