سعودی عرب سے غیر ملکیوں کے ترسیل زر میں گیارہ فیصد اضافہ
اس سال اگست میں 13.74 ارب ریال کی ترسیل کی ہے( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں نے اگست 2021 کے دوران گیارہ فیصد رقم زیادہ بھجوائی ہے۔
اس سال اگست میں 13.74 ارب ریال کی ترسیل کی جبکہ 2020 کے ماہ اگست میں 12.38 ارب ریال بھجوائے گئے تھے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی سینٹرل بینک(ساما) کا کہنا ہے کہ ماہانہ کی بنیاد پر اگست کے دوران تارکین کی ترسیل زر میں 9.8 فیصد کا اضافہ ہوا۔ جولائی 2021 میں انہوں نے 12.5 ارب ریال بھجوائے تھے۔
2021 کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران تارکین نے 102.97 ارب ریال بھجوائے جو 2020 کے ابتدائی 8 ماہ کے مقابلے میں 6.1 فیصد زیادہ ہیں۔ 2020 میں انہوں نے 97.03 ارب ریال بھجوائے تھے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کی ترسیل زر 2020 کے مقابلے میں 19.25 فیصد کا اضافہ ہوا۔
تارکین نے 2020 میں 149.69 ارب ریال بھجوائے جبکہ 2019 میں انہوں نے 125.53 ارب ریال بھجوائے تھے۔