Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ’سیون‘ سے مشابہ جھیل کی تصویر وائرل

سعودی عرب قدرتی حسن سے مالا مال ہے (فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب میں سوشل میڈیا پرمملکت کے معروف شہر الزلفی کی ایک جھیل کی تصویر وائرل ہو گئی ہے جو ’سیون‘ (7)  سے مشابہ ہے۔ یہ تصویر عمانی فوٹو گرافر ھیثم الشنفری نے بنائی ہے۔ 
العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے عمانی فوٹو گرافر نے کہا کہ ’سعودی عرب قدرتی حسن سے مالا مال ہے۔ یہاں بلند و بالا پہاڑ، پرکشش میدانی علاقے، پہاڑی ڈھلوان دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ 


مملکت کے مختلف مقامات کی فوٹو گرافی کرکے سپیشل البم جاری کیا ہے (فوٹو: العربیہ)

الشنفری نے بتایا کہ وہ فوٹو گرافی کی غرض سے چار سے پانچ بار سعودی عرب آ چکے ہیں۔ انہوں نے ایک بار دمام کا سفر کیا تھا، جہاں پرندوں کی خوبصورت فوٹو گرافی کا موقع ملا تھا۔ وہ اپنے رفیق کار فیصل الھجول کے ہمراہ مملکت کے مختلف مقامات کی فوٹو گرافی کرکے  سپیشل البم جاری کر چکے ہیں۔ 

مملکت رقبے کے حوالے سے بڑا ملک ہے۔ (فوٹو العربیہ)

الشنفری نے بتایا کہ مملکت تیسری بار شہزادہ سلطان بن سلمان کی دعوت پر آیا۔  خلیجی ممالک کے فوٹو گرافروں کو مدعو کیا گیا تھا۔ سعودی عرب میں سیلاب اور بارش کے مناظر کی فوٹو گرافی کرکے لطف آ گیا۔ اسی موقع پر الزلفی شہر میں جھیل کی لی گئی تصویر کو پذیرائی ملی۔ یہ سیون سے ملتی جلتی ہے۔ اس کا ایک پرکشش پہلو یہ بھی ہے کہ فوٹو گرافی میں پرندہ بھی جھیل پر اترتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔
عمانی فوٹو گرافر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور سلطنت عمان کا تقابل نہیں کیا جا سکتا۔ مملکت رقبے کے حوالے سے بڑا ملک ہے اور اس کے جمالیاتی مناظر بھی مختلف ہیں۔ 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: