Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

توکلنا ایپ پر ’ہوٹل قرنطینہ خلاف ورزی‘ کا پیغام کیوں آ رہا ہے؟

مسافر مقررہ کارروائی کیے بغیر ہوٹل سے نکل جاتے ہیں، اس لیے پیغام جاری ہوتا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں توکلنا ایپ نے بیرون ملک سے سعودی عرب آنے والے مسافروں کی ایک بڑی مشکل دور کردی ہے۔
سعودی عرب آنے والے ہوٹل قرنطینہ کی پابندی کے باوجود توکلنا ایپ میں ’ہوٹل قرنطینہ کی خلاف ورزی‘ کا پیغام دیکھ کر الجھن میں تھے۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق توکلنا ایپ نے بیان میں کہا ہے کہ ’بیرون ملک سے آنے والے مسافر ہوٹل قرنطینہ مکمل ہونے پرمقررہ کارروائی کیے بغیر ہوٹل سے نکل جاتے ہیں ایسی صورت میں توکلنا ایپ پر خلاف ورزی کا پیغام آتا ہے۔‘
’ہوٹل قرنطینہ کے تحت آنے والے مسافروں کو آمد کے تین یا پانچ روز بعد کورونا ٹیسٹ کرانا ہوتا ہے۔ انہیں توکلنا ایپ میں اندراج سے متعلق بھی آگاہ کیا جاتا ہے۔‘
 بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہاؤس آئسولیشن کی صورت میں بھی آمد کے آٹھ گھنٹے کے اندر ٹیسٹ کرانے کی پابندی ہے۔ یہی پابندی ہوٹل قرنطینہ والوں کے لیے بھی ہے، جس کا انتظام ہوٹل میں ہوتا ہے۔ سعودی عرب آنے والے ہاؤس آئسولیشن میں ہوں یا ہوٹل قرنطینہ میں، مقررہ مدت تک متعدد امور کی پابندی کرنا لازمی ہے۔‘
توکلنا ایپ انظامیہ کے مطابق ’اگر ہوٹل قرنطینہ والے مسافر ٹیسٹ کی پابندی کیے بغیر ہوٹل سے نکل جائیں تو ایسی صورت میں ایپ پر خلاف ورزی پیغام آنے لگتا ہے۔‘

شیئر: