Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد میں اماراتی سفارت خانے کی جانب سے ’منی میراتھن‘

ایونٹ میں مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹس، سفیروں اور سفارتی نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی (فوٹو: اماراتی سفارت خانہ)
اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے پاکستان اور یو اے ای کے دو طرفہ تعلقات کے 50 برس مکمل ہونے پر اسلام آباد میں منی میراتھن کا انعقاد کیا۔
اماراتی سفارت خانے کی جانب سے سنیچر کو جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق پانچ کلومیٹر اور دو کلومیٹر طویل اس منی میراتھن کا انعقاد سنیچر کو اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں کیا گیا۔  
ایونٹ میں مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹس، سفیروں اور سفارتی نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم الزعابی کا کہنا تھا کہ ’منی میراتھن میں مختلف شعبوں اور قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ایونٹ میں شرکا نے جس بھرپور انداز سے حصہ لیا وہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان دوستانہ، تاریخی اور ثقافتی تعلقات اور بھائی چارے کی عکاسی کرتا ہے۔‘
اماراتی سفیر نے میراتھن کے کامیاب انعقاد کے لیے تعاون فراہم کرنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

شیئر: