Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بوسٹر ڈوز لگوائیں، توکلنا سٹیٹس بھی دکھائیں: وزارت داخلہ

سینیٹائزنگ کا عمل بھی مقررہ ضوابط کے تحت کیا جائے گا(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ کے کورونا ایس او پیز کے خاتمے کے حوالے سے بیان میں کہا گیا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے تحت بوسٹر ڈوز کا سلسلہ جاری رہے گا۔ 
سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کا پروگرام حسب معمول جاری رہے گا جو افراد بوسٹر ڈوز لگانے کے اہل ہیں وہ اپنے مقررہ وقت کے مطابق ویکسین کی تیسری خوراک لگوائیں۔‘ 
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ’توکلنا سٹیٹس دکھانے کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ سرکاری و نجی دفاتر کے علاوہ مارکیٹوں و مختلف تفریحی پروگراموں میں ان افراد کو ہی جانے کی اجازت ہوگی جن کے توکلنا پرسٹیٹس امیون ہوگا۔‘
’توکلنا ایپ پر سٹیٹس کی چیکنگ حسب معمول جاری رہے گی جس کے مطابق ایسے افراد کو مارکیٹوں اور سرکاری و نجی دفاتر میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی جن کا سٹیٹس امیون نہیں گا۔‘
کورونا سے بچاؤ کے لیےعوامی مقامات اورمارکیٹوں میں سینیٹائزنگ کا عمل بھی مقررہ ضوابط کے تحت کیا جائے گا جس کی ہدایت ادارہ امور صحت کی جانب سے دی گئی ہے۔ 
یاد رہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا ک ہ’امور صحت کے نگران اداروں کی جانب سے جاری سفارشات کی روشنی میں متعدد احتیاطی تدابیر میں نرمی کی جا رہی ہے۔‘
حرمین شریفین اور تمام مساجد میں نماز باجماعت کے لیے سماجی فاصلے کی پابندی ختم کر دی گئی ہے تاہم ماسک کے استعمال کی شرط بدستور عائد رہے گی۔ 
تمام مقامات پر(بند اور کھلے) سماجی فاصلے کی پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے۔ کھلے مقامات پر ماسک کی پابندی ختم کر دی گئی ہے جبکہ بند مقامات پر ماسک استعمال کیا جائے گا۔ 
سعودی عرب آنے کے لیے پی سی آر ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔

شیئر: