Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی کے قریب سمندر میں شارک نسل کی دو نایاب دیوہیکل مانٹاز کا نظارہ

پاکستان میں ماہی گیر مانٹا کا شکار نہیں کرتے (فوٹو ڈبکیو ڈبلیو ایف)
شارک اور سٹنگ رے کی نسل سے تعلق رکھنے والی دو دیوہیکل مانٹاز کو چھ سال بعد کراچی کے قریب سمندر میں دیکھا گیا ہے۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ترجمان کے مطابق مانٹاز کو کراچی کے جنوب مغرب میں بحیرہ عرب 50 ناٹیکل مائل ریکارڈ کیا گیا۔
دو دیوہیکل مانٹاز کا ایک ساتھ ہونا انتہائی غیر معمولی ہے۔ مانٹاز کی ویڈیو کیپٹن صمد بلوانی نے بنائی۔
آئی یو سی این نے حال ہی میں مانٹا کی اس نسل کو خطرے سے دوچار قرار دیا ہے۔ 
پاکستان میں عام طور پر پائی جاتی تھی لیکن اب یہ انتہائی نایاب ہوتی جا رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق مانٹا کا آخری بار نظارہ اکتوبر 2016 میں چرنا جزیرے کے قریب کیا گیا تھا۔
پاکستان میں ماہی گیر مانٹا کا شکار نہیں کرتے۔ مانٹا اکثر جال میں پھنس کر مرجاتی ہیں۔ 20 سالوں میں ان کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

شیئر: