Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ساختہ ڈرون کی تیاری کا منصوبہ

سعودی فیکٹریاں مختلف دفاعی سامان تیار کریں گی(فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی عربین ملٹری انڈسٹریز ( سامی) جنرل اتھارٹی برائے ملٹری انڈسٹری( جی اے ایم آئی ) کے ساتھ سعودی سا ختہ ڈرون تیار کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق سعودی عربین ملٹری انڈسٹریز ( سامی) کے ایگزیکٹیو چیئرمین ولید ابو خالد نے اتوار ریاض میں عالمی دفاعی نمائش کے موقع پر کہا کہ کمپنی اندرون مملکت ڈرون تیار کرے گی' 
انہوں نے کہا کہ اندرون مملکت تیار کیے جانے والا ڈرون سعودی مسلح افواج استعمال کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ 2030 تک پچاس فیصد سے زیادہ عسکری بجٹ اندرون مملکت اسلحہ کی تیاری پر صرف کیا جائے گا۔ سعودی فیکٹریاں مختلف دفاعی سامان تیار کریں گی۔ 
یاد رہے کہ سعودی اتھارٹی فار ملٹری انڈسٹریز نے سعودی آرمی انڈسٹریز کمپنی کے ساتھ جدید طرز کے ڈرون تیار کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔ نئے ڈرون کو’ سکائی گارڈ‘ کا نام دیا گیا۔
سعودی ڈرون انڈسٹری کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال ہوگی جس کی مدد سے مملکت میں نئی طرز کے ڈرون تیار ہوں گے۔
سعودی حکومت کی نئی پالیسی یہ ہے کہ 2030 تک عسکری خدمات اور آلات حرب کے لیے مختص بجٹ کا پچاس فیصد سے زیادہ اندرون ملک خرچ کیا جائے۔
 

شیئر: