Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ میں ہونے والی مشقوں میں سعودی فضائیہ کی شرکت

امریکی ریاست نیواڈا کے نلس ایئربیس پر منگل کو فضائی مشقوں (سرخ پرچم) کا آغاز ہوگیا یہ دس روز تک جاری رہیں گی۔
سعودی فضائیہ سمیت متعدد دوست ممالک کے فضائی دستے مشقوں میں شریک ہیں۔ 
سعودی وزارت دفاع نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ پہلے دن مشقوں کے حوالے بحث کے لیے تیاری اجلاس ہوئے۔
مشقوں کے آغاز میں جنگی طیاروں نے حقیقی جنگ کے انداز پر فضائی حملوں کی مشق میں حصہ لیا۔

مشقوں میں شریک تمام ممالک کو ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں( فوٹو ٹوئٹر وزارت دفاع)

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ جنگی طیاروں نے متحرک اور زمینی ٹھکانوں پر جنگی آپریشن کیے۔ مخالف افواج کو ترقی یافتہ الیکٹرانک سسٹم اور فضائیہ کی مدد سے روکنے کےلیے آپریشن کیا۔
مشقوں میں شریک سعودی فضائی دستے کے معاون کمانڈر عادل ابو ملحہ نے بتایا کہ سعودی فضائی دستہ  مشقوں میں متعدد ذمہ داریاں انجام دے رہا ہے۔ فرضی دشمن کے  ٹھکانوں پر حملوں اور جوابی حملوں اور دفاعی کارروائی سمیت تمام حربی آپریشن کیے جارہے ہیں۔ 
ابو ملحہ نے بتایا کہ مشقوں کے دوران جدید ٹیکنالوجی کے بھرپور استعمال اور تجربات کا تبادلہ ہوگا۔ تمام شریک افواج کے فضائی دستوں کی مہارت میں اور ان کی حربی استعداد میں اضافہ ہوگا۔ 
یاد رہے کہ مشقوں میں شریک تمام ممالک کے فضائی دستوں کی مختلف ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔

شیئر: