Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانامہ کیس، میرٹ پر فیصلے کے منتظر ہیں،فوجی ترجمان

راولپنڈی... پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفورنے کہا ہے کہ ہر پاکستانی کی طرح پاک فوج بھی پانا مہ کیس کے انصاف اور میرٹ پر فیصلے کی منتظر ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ترجمان نے کہا کہ برطانیہ میں پانامہ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب کو نامکمل اور سیاق و سباق کے بغیر رپورٹ کیا گیا۔واضح رہے کہ لندن میں پریس کانفرنس کے دوران ترجمان سے منسوب یہ بات شائع ہوئی تھی کہ پاک فوج پانامہ کیس سے متعلق جو بھی فیصلہ ہوا اس کو قبول کرے گی۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ فیصلہ کیا آتا ہے۔

 

شیئر: