Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوکرین میں روس کا زچہ و بچہ ہسپتال پر حملہ،12 گھنٹے کی جنگ بندی

روس نے کہا ہے کہ ابھی تک اس کے 498 فوجی مارے گئے ہیں (فوٹو اے ایف پی)
یوکرین کے شہر ماریوپول میں روسی حملے سے زچگی کے ایک ہسپتال کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلینسکی نے بدھ کو ٹوئٹر پر لکھا کہ ’ملبے کے نیچے لوگ اور بچے تھے۔‘ انہوں نے اس حملے کو ’ظلم‘ قرار دیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کا اندازہ لگا رہے ہیں کہ اس حملے میں کتنے افراد ہلاک ہوئے۔ ماریوپول سٹی کونسل نے کہا ہے کہ ’بہت زیادہ تباہی ہوئی ہے۔‘
روس نے کہا ہے کہ صدر ولادیمیر پوتن اور جرمن چانسلر اولاف شولز نے یوکرین کے معاملے کو سفارتی طریقے سے حل کرنے اور عام شہریوں کو انخلا کا راستہ فراہم کرنے پر گفتگو کی۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق کریملن نے بدھ کو مشرقی یوکرین کے حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ ’ڈونباس کو محفوظ بنانے کے لیے کیے جانے والے خصوصی آپریشن کے تناظر میں مختلف سیاسی اور سفارتی آپشنز پر بات کی گئی، خصوصاً کیئف اور روس کے وفود کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور کے بارے میں۔‘
اے ایف پی کے مطابق شہریوں میں یہ خوف بڑھ رہا ہے کہ کیئف کو گھیر لیا جائے گا۔ روسی فوج دارالحکومت کے قریب پہنچ رہی ہے۔
12 گھنٹے کی جنگ بندی کا اعلان
یوکرین اور روس نے شہریوں کے پانچ مقامات سے انخلا کے لیے 12 گھنٹے کی جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ کیئف کے اردگرد کے کچھ علاقے اور روس کی سرحد کے قریب واقع شہر سمی سے شہری انخلا کریں گے۔ دوسری جانب یہ خوف بھی بڑھ رہا ہے کیئف کو گھیر لیا جائے گا۔ روسی فوج دارالحکومت کے قریب پہنچ رہی ہے۔
ماریوپول سے بھی لوگوں کا انخلا ہوگا جسے ریڈ کراس نے قیامت خیز‘ قرار دیا ہے جہاں گذشتہ نو روز سے پانی ہے اور نہ ہی بجلی ہے۔
حکام کے مطابق مشرقی یوکرین کے قصبے سیورودنیٹسک میں روسی فوج کی گولہ باری سے کم سے کم 10 افراد ہلاک ہوگئے۔۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک لاکھ 43 ہزار لوگ یوکرین نکلے ہیں (فوٹو اے ایف پی)

دو ہزار ے زائد روسی فوجی ہلاک، یوکرین سے شہریوں کا انخلا
پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق تقریباً دو ہفتے کی جنگ میں یوکرین کے اندر دو سے چار ہزار روسی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ روس نے کہا ہے کہ ابھی تک اس کے 498 فوجی مارے گئے ہیں
دوسری طرف اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک لاکھ 43 ہزار لوگ یوکرین نکلے ہیں جس کے بعد پناہ گزینوں کی کُل تعداد ساڑھے 21 لاکھ ہو گئی ہے۔
ان میں سے تقریباً آدھے لوگوں نے پولینڈ میں پناہ حاصل کی ہے۔
ترکی میں مذاکرات
روسی اور یوکرینی وزرائے خارجہ جنگ کے بعد پہلی مرتبہ براہ راست بات چیت کریں گے۔ یہ مزاکرات جمعرات کو جنوبی ترکی میں ہوں گے۔

شیئر: