Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویمن ورلڈ کپ: سدرہ امین کی سنچری بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی

پاکستان کی ٹیم نے ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا (فوٹو: اے ایف پی)
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کے تیرہویں میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو نو رنز سے شکست دے دی۔
پیر کو ہیملٹن میں ہونے والے میچ کے دوران بنگلہ دیش کی ٹیم نے سات وکٹوں کے نقصان پر 234 رنز بنائے تھے۔اس سے قبل پاکستان کی ٹیم نے ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
ہاکستان کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنا سکی۔ پاکستان کی جانب سے سدرہ امین نے 104 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ناہیدہ خان نے 43 اور بسمہ معروف نے 31 رنز سکور کیے۔
اس سے قبل بنگلہ دیش کی جانب سے فرغانہ حق نے 71 شرمین اختر نے 44 جبکہ نگار سلطانہ نے 46 رنز بنائے جبکہ پاکستان کی جانب سے نشرح سندھو نے تین جبکہ ڈیانا بیگ، عمائمہ سہیل، ندا ڈار اور فاطمہ ثنا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
خیال رہے کہ گزشتہ میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پاکستان کو چھ رنز سے شکست دی تھی۔
پہلے کھیلتے ہوئے جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر پاکستان کو جیت کے لیے 223 رنز کا ہدف دیا تھا۔
آخری اوور میں پاکستان کو جیت کے لیے دس رنز درکار تھے جبکہ دو وکٹیں باقی تھیں لیکن پوری ٹیم ایک گیند قبل آؤٹ ہو گئی جب جیت کے لیے سات رنز درکار تھے۔

شیئر: