Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اساتذہ کے لیے پروفیشنل ڈیولپمنٹ پروگرام

عربی ترجمےکے ساتھ انگریزی کے متعدد کورسز شامل ہیں( فائل فوٹو عرب نیوز)
کنگ عبدالعزیز فاؤنڈیشن موہبہ نے بین الاقوامی کورسیرا پلیٹ فارم کے تعاون سے اساتذہ کے لیے پروفیشنل ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ پروگرام اساتذہ کو طلبہ کی صلاحیتوں اور پروگراموں میں ان کے اندراج کو بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
یہ چار تربیتی پروگراموں پر مشتمل ہے جس میں عربی ترجمےکے ساتھ انگریزی کے درجنوں کورسز شامل ہیں جن کا مقصد  اساتذہ کے لیے تربیت کے دائرہ کار کو بڑھانا ہے۔
چار پروگراموں میں سکولوں کے ساتھ شراکت داری، افزودگی کے پروگرامز، مقابلے اور تحقیقی پروگراموں کے ساتھ ساتھ جدت طرازی کا احاطہ کیا گیا ہے۔
انہیں مختلف شعبوں میں جدید علم اور ہنر کے لیے ماہرین تعلیم کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
تربیتی پروگرام جدید موضوعات کا احاطہ کرتا ہے بشمول تعلیم، ڈیجیٹل میڈیا کے دور میں مواصلات اور لرننگ، سماجی اور جذباتی لرننگ، تدریس کے اصول اور نمونے تمام کورسز کے ساتھ اساتذہ کو طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور سیکھنے کے عمل کو اختراع کرنے میں مدد ملتی ہے۔
یہ انہیں اپنے کام کے لیے موزوں ترین تربیتی پروگرام اور پیشہ ورانہ پہلوؤں کا انتخاب کرنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے جو وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے تیار کرنا چاہتے ہیں۔
یہ پہلو تربیت حاصل کرنے والوں کے لیے لرننگ کے عمل کو آسان بنائے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ وہ ضروری پیشہ ورانہ ترقی اور معیاری تربیت حاصل کریں جو بین الاقوامی اور باوقار تعلیمی اداروں سے منظور شدہ ہیں۔
 

شیئر: