Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پورے پنجاب سے ن لیگ کا صفایا کردینگے،بلاول

لاہور... پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے پاس غریب عوام کے لئے بہترین منصوبے موجود ہیں۔آئندہ انتخابات میں جنوبی پنجاب کے لوگوں کو تخت رائیونڈ سے آزادی مل جائے گی ۔ پورے پنجاب سے (ن)لیگ کا صفایا کردیں گے ۔پی پی رہنماوں پر حملوں کے بعد شفاف تحقیقات کا اعلان کرنے والی پنجاب حکومت خود اس جرم میں ملوث ہے۔پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے یہ جان کر بہت افسوس ہوا کہ جنوبی پنجاب کی شرح خواندگی صرف 12 فیصد ہے لیکن اب جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے دن ختم ہو چکے ۔یہاں کے باسی ترقی کی روشن صبح اور مساوی مواقع کے لئے تیار ہو جائیں۔

 

شیئر: