Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیریوں نے نام نہا د الیکشن مسترد کردیا،سرتاج عزیز

اسلام آباد ... وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ سرتاج عزیز نے ہندوستانی فورسز کی فائرنگ سے کشمیری نوجوانوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے۔انہوںنے کہا کہ ضمنی انتخاب میں صرف 6 فیصد ووٹر ٹرن آوٹ گزشتہ 30 برس میں کم ترین ہے یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ حریت رہنماوں اور کشمیریوں نے واضح طور پر اس نام نہاد انتخاب کو مسترد کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے نام نہاد الیکشن کشمیروں کو حاصل حق خود ارادیت کا متبادل نہیں ہوسکتے جو انہیں اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی متعدد قرار دادوں نے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہند کشمیر یوں کے بنیادی انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے ۔عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہند پر زور دے کہ فوری طور پر کشمیر میں بے گناہ شہریوں کا خون بہانا بند کرے۔ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق شفاف اور آزادانہ استصواب رائے کر ائے جائیں

 

شیئر: