سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی ’ایس ایف ڈی اے‘ نے کہا ہے کہ آنکھوں سے متعلق 2 مصنوعات استعمال نہ کی جائیں ۔ RABEZOLE نامی مصنوعات 10 اور 20 ملی گرام کی پیکنگ میں ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ایس ایف ڈی اے نے توجہ دلائی ہے کہ یہ دوا مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔ یہ پراڈکٹ جس دوا کو بنیاد بنا کر تیار کی گئی ہے اس میں طبی نکتہ سے مکمل مماثلت نہیں پائی جاتی۔
#SFDA warns against 2 eye care products due to containing high levels of lead that exceeded the permissible limit as an impurity.https://t.co/zLcUwcNUX6 pic.twitter.com/Nwfu8LkWOY
— Saudi Food & Drug Authority (@Saudi_fda_en) March 17, 2022
ایس ایف ڈی اے نے توجہ دلائی کہ مذکورہ دوا سعودی مارکیٹ میں جمجوم فارما کمپنی کی جانب سے فروخت کی جا رہی ہے۔ مملکت کے متعلقہ صحت اداروں کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ انہیں جہاں بھی یہ دوا نظر آئے اسے ضبط کرلیا جائے۔ صارفین سے کہا گیا ہے کہ متبادل مناسب دوا کے لیے متعلقہ ڈاکٹر سے رجوع کریں اور مذکورہ دوا استعمال نہ کریں۔
ایس ایف ڈی اے نے خبردار کیا ہے کہ ممنوعہ دواؤں میں سیسے کی مقدار حد سے زیادہ ہے۔
#الغذاء_والدواء تعلّق تسجيل وتسحب مستحضر (RABEZOLE) تركيز 20 و 10 ملغ لعدم تكافؤهما حيويًا مع المستحضر المرجعي.https://t.co/W5OGKXiCQY pic.twitter.com/GvZX8Gb6pr
— هيئة الغذاء والدواء (@Saudi_FDA) March 17, 2022