Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ادویات پر نرخ درج کرنا اختیاری ہوگا، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی

فیصلے پرعمل درآمد یکم اگست سے کیاجائے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے مملکت میں دواساز کمپنیوں اور فارمیسز کی مصنوعات پر نرخ درج کرنے کی لازمی شرط ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
نرخ درج کرنا اختیاری عمل ہو گا لازمی نہیں جبکہ لوگوں نے نرخوں میں اضافہ کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔
فیصلے پرعمل درآمد اتوار یکم اگست 2021 سے کیا جائے گا۔
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے مملکت میں ادویات اور فارمیسیز کی اشیا تیار کرنے والی فیکٹریوں کو اس بات کی اجازت دی گئی ہے کہ وہ چاہیں تو اپنی منصوعات پر نرخ اور رجسٹریشن نمبر درج کریں یا نہ کریں۔
فوڈاینڈ ڈرگ اتھارٹی نے مزید کہا ہے کہ ادویات اور دیگر مصنوعات پر ’کوڈنگ‘ کرنا کافی ہوگا۔ مصنوعات پر رجسٹریشن کے حوالے سے منظور شدہ اہم معلومات کا اندراج بھی قابل قبول ہے۔
واضح رہے اس سے قبل سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مملکت میں ادویات کی قیمتیں خلیجی ممالک سے 64 فیصد کم ہیں جبکہ مملکت میں ادویات کی قیمتیں تمام فارمیسز پر یکساں ہیں ۔
خیال رہے کہ وزارت تجارت نے تمام تجارتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دکانوں اور مارکیٹوں میں فروخت کی جانے والی تمام اشیا پر واضح طور پر نرخ درج کریں۔ وزارت تجارت کے قانون کے مطابق نرخ درج نہ کرنا خلاف ورزی شمار کی جاتی ہے۔

شیئر: